گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا سکینڈل آیا، کوئی انکوائری نہیں، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جوابدہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے، کارروائی ہونی چاہئے، علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیراعلیٰ نے گندی سیاست کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاک فوج کی فتح پر سوشل میڈیا پر مہمات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پناہ ملتی ہے، پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پشاور میں احتجاج پر حملہ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا سکینڈل آیا، کوئی انکوائری نہیں، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جوابدہی نہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گریڈ 4 کی نوکریاں برائے فروخت، اساتذہ کے ٹیسٹ وزیروں کے گھروں میں، ایسی حکومت آئینی اور عوامی اعتماد کھو چکی ہے، ریاست پاکستان ناقابلِ تقسیم ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔

“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm

— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر
  • ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور