مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کیلئے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کر کے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنی بھتیجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائیں مگر ڈاکٹر عبدالقدیر کی تصویر نہیں لگائی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہئے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلائ کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھا کر بھارت کو سپورٹ کرتی ہیں۔
گلوبل آئی ایم ای بینک کے اشتراک سے ایک مالیاتی آگاہی کی تقریب کا انعقاد
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حافظ نعیم
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔