Jang News:
2025-05-30@09:50:40 GMT

سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب اسمبلی حلقہ 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی پی کے سیکریٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔

خط میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا اعلان ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

شہزاد سعید چیمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ ڈے پر صاف شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن یقینی بنائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ، بے گناہ جیل میں ڈالا گیا: گنڈاپور

 اسلام آباد(وقائع نگار )وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی بہت جمہوری حکومت بنتی ہے، آئی ایم ایف نے خیبرپختونخواہ کی تعریف کی ہے،ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں،ہماری حکومت کا 200 بلین سے زائد کا سرپلس ہے،سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی ہیں وہاں سر پلس کیوں نہیں آیا،خیبر پختونخوا نے کوئی قرضہ نہیں لیا،ہمارا ویژن ہے احتجاج کا حق سب کا  ہے،پیپلز پارٹی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، ریڈ زون کے اپنے ایس او پیز ہوتے ہیں جس کے تحت شیلنگ کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے ہمیں سوچ دی ہے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے دینا چاہیے،جے یو آئی نے 15 ماہ میں پانچ جلسے کیے ہم نے سکیورٹی دی،ریڈزون میں گھستے وقت انہیں روکا گیا،میرے حکم پر شیلنگ نہیں ہوئی ریڈزون ایس او پیز کے مطابق ہوئی ہے،پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی طور پر بھی مار دیا ہے،بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ہے بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے یہاں بیٹھے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ،جن کے کہنے پر یہ چل رہے ہیں انہوں نے پہلے ملک میں مارشل لا لگایا،ملک کی تباہی تب شروع ہوئی یب تجربے کرنے کے لیے مارشل لا لگائے گئے،آپ کا کام حکومتیں بنانا اور گرانا نہیں ہے جنگ لڑنا ہے،ابھی جنگ ہوئی جیت آپ جیت گئے ویل ڈن،آپ کا کام وہ جنگ لڑنا ہے یہ جنگ لڑنا نہیں،لوگوں کو اٹھانا پارٹیاں تبدیل کروانا یہ آپ کا کام نہیں،آئین نے آپ کی حدود بتائی ہیں آپ اس حدود میں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا
  • سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے آ گئی
  • سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے آ گئی
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا
  • سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی
  • پنجاب میں کل ہونیوالے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے
  • بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ، بے گناہ جیل میں ڈالا گیا: گنڈاپور
  • پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے: پرویز اشرف 
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی