سونیا حسین کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے خوبیاں بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار اور پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ مجھے ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جو رشتوں کی اہمیت جانتا ہو، جب ان خوبیوں والا شخص ملے گا تو شادی کرلوں گی۔
سونیا حسین ان دونوں اپنی فلم ‘دیمک’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔
ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہاکہ میرا لمبے عرصے تک اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
انہوں نے کہاکہ اگر شادی کے بعد میرے شوہر کو میری اداکاری پسند نہ آئی تو اس سے الگ ہو جاؤں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ اداکاری پاکستانی ماڈل پروڈکشن سونیا حسین شادی فلم پروموشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ اداکاری پاکستانی ماڈل پروڈکشن سونیا حسین فلم پروموشن وی نیوز سونیا حسین
پڑھیں:
کوہاٹ: کشتی الٹ گئی، 2 افراد کی تلاش اندھیرے کے باعث روک دی گئی
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
کوہاٹ کے علاقے خوش حال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کوہاٹ کے ریسکیو ادارے کے مطابق لاپتہ 2 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے کے مطابق 7 گھنٹے سے جاری آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔