Jang News:
2025-09-18@17:47:07 GMT

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ ادا

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ ادا

سابق گورنر سندھ کمال اظفر—فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں قائم مسجد میں ادا کی گئی۔

کمال اظفر کی نمازِ جنازہ میں سینیٹر رضا ربانی، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت سینئر وکلاء اور خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

سابق گورنر سندھ کمال اظفر کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم 1995ء سے 1997ء تک گورنر سندھ رہے تھے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کمال اظفر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سابق گورنر سندھ کمال اظفر کمال اظفر کی نماز

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا۔ اْنہوں نے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش دی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر ہائوس کی اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت