برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں کب بحال ہونگی؟ سی اے اے کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کراچی:
برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔
ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔
جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ یورپی ملکوں میں پابندی ختم ہونے کے بعد پی آئی آئی نے نومبر سے پیرس کی پروازیں شروع کر دی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جہاں مختلف وجوہات کے باعث لاہور آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ پندرہ سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ اس صورتحال نے مسافروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
گوانگ زوسےلاہور آنیوالی چینی سدرن کی پروازسی زیڈ6037 منسوخ,لاہورسےگوانگ زو جانیوالی چینی سدرن کی پرواز سی زیڈ6038 منسوخ ہو ئیں،شارجہ سےلاہور آنیوالی پروازپی اے413 اٹھارہ گھنٹے40منٹ تاخیرکاشکار،لاہورسےمدینہ جانیوالی پروازپی کے747آٹھ گھنٹے15منٹ تاخیرکاشکار ہو ئیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
لاہورسےکراچی آنیوالی ایئربلیوکی پروازپی اے401 سات گھنٹے45منٹ لیٹ ہو ئی،لاہور سےدبئی جانیوالی ایئربلیوکی پروازپی اے410 چھے گھنٹے 15منٹ تاخیرکاشکار،سکردوسےلاہورآنےوالی پرواز پی اے 480 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار،سکردوجانیوالی ایئربلیوکی پروازپی اے481 پانچ گھنٹے 35منٹ تاخیرکاشکار،لاہورسےکوئٹہ جانیوالی پی آئی اےکی پروازپی کے322چارگھنٹےتاخیرکاشکار ہو ئیں۔
لاہور سےکراچی جانیوالی ایئربلیوکی پروازپی اے407 تین گھنٹے15منٹ تاخیرکاشکار،لاہورسےکراچی جانیوالی ایئربلیوکی پروازپی اے 405 تین گھنٹے10منٹ تاخیرکا شکار ہو ئیں۔
اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا