مریم نواز کے بیٹے جنید کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے؛ دلہن کون ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور:
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے آگئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔
جنید صفدر برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز کے کے بیٹے
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز
خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے۔ ان کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیت پور اور علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں، وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امدادی چیک بحالی پروگرام پنجاب سیلاب متاثرین مریم اورنگزیب