گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ اگلے 5 برسوں میں بھی جاری رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سال2024 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا جس دوران اور عالمی حدت میں تیزرفتار اضافہ مسلسل جاری ہے۔
عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ سنہ 2029 تک کوئی ایک برس گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں
ڈبلیو ایم او کی جانب سے ایک دہائی کے عرصہ میں کرہ ارض کی موسمیاتی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 5 سال کے دوران عالمی حدت میں اضافے کی شرح قبل از صنعتی دور (1850 تا 1900) کے مقابلے میں 1.
ڈبلیو ایم او کا اندازہ ہے کہ گزشتہ برس کرہ ارض کے اوسط درجہ حرارت میں قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.34 اور 1.41 ڈگری سیلسیئس اضافہ دیکھا گیا۔
ادارے کا اندازہ ہے کہ سنہ 2034 تک عالمی حدت میں اوسط اضافہ قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.44 ڈگری سیلسیئس زیادہ رہے گا۔
ایک فیصد امکان یہ بھی ہے کہ آئندہ نو سال میں کسی ایک برس عالمی حدت میں اضافہ 2 ڈگری سیلسیئس سے بڑھ جائے گا۔ 70 فیصد امکان ہے کہ حدت میں اضافے کی 5 سالہ اوسط 1.5 ڈگری کی حد کو عبور کر جائے گی۔
ڈبلیو ایم او نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے میں طے کردہ 1.5 ڈگری سیلسیئس کے ہدف کا تعلق 20 سال سے زیادہ مدت کے لیے ہے اور کسی برس عالمی حدت کے اس حد سے تجاوز کرنے کا مطلب اس ہدف کا ناقابل رسائی ہو جانا نہیں۔
مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز
تاہم ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی سال ریکارڈ توڑ حدت تیزی سے بڑھتے موسمیاتی بحران کی انتباہی علامت ضرور کہی جا سکتی ہے۔
ڈبلیو ایم او نے آئندہ عرصہ میں افریقہ ، شمالی یورپ اور جنوبی ایشیا میں معمول سے زیادہ بارشوں اور ایمازون میں خشک سالی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
قطب شمالی میں بڑھتی گرمیادارے کا کہنا ہے کہ قطب شمالی (آرکٹک) میں موسمیاتی صورتحال دیگر خطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہے۔
آئندہ 5 موسم سرما میں (نومبر سے مارچ تک) خطے کا اوسط درجہ حرارت 1991 تا 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 2.4 ڈگری سیلسیئس تک زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔ یہ عالمی اوسط سے 3.5 گنا زیادہ اضافہ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق بالخصوص بحیرہ بارنٹ، بیرنگ اور اوخوتسک میں سمندری برف میں کمی آنے کی توقع ہے جس سے سطح سمندر میں اضافہ ہو گا اور دنیا بھر میں موسمیاتی صورتحال میں تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کو درپیش چیلنجز
ڈبلیو ایم او نے آئندہ دہائیوں کے دوران عالمی حدت میں مزید خطرناک اضافہ روکنے کے لیے ہنگامی موسمیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قطب شمالی گرمی کا ریکارڈ موسمیاتی تبدیلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قطب شمالی گرمی کا ریکارڈ موسمیاتی تبدیلی موسمیاتی تبدیلی عالمی حدت میں کے مقابلے میں ڈگری سیلسیئس ڈبلیو ایم او
پڑھیں:
بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ سنگِ میل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حاصل کیا۔
بابر اعظم میچ میں شرکت سے قبل 4,223 رنز کے ساتھ میدان میں اُترے تھے اور انہیں روہت شرما کے 4,231 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف نو رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
ابتدائی اوورز میں بابر نے کور ڈرائیو کے ذریعے ایک خوبصورت چوکا لگا کر آغاز کیا، تاہم اگلی 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا سکے کیونکہ ان کے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب جنوبی افریقی بولرز پر حاوی تھے۔
بابر اعظم نے بالآخر پاکستان کی اننگز کے 12ویں اوور کی پہلی گیند پر کیپٹن ڈونووان فریرا کی گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل لیتے ہوئے یہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست کچھ یوں ہے؛بابر اعظم – 4232 رنز (130 میچز)
روہت شرما – 4231 رنز (159 میچز)
ویرات کوہلی – 4188 رنز (125 میچز)
جوز بٹلر – 3869 رنز (144 میچز)
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
یہ سیریز بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی بھی ہے، کیونکہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔
بابر کو ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی حکمتِ عملی پر گامزن تھی۔
تاہم، ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اگرچہ لاہور میں دوسرے میچ میں انہوں نے ریکارڈ اپنے نام کیا، لیکن سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم ٹی20 کرکٹ