Express News:
2025-11-03@01:00:45 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سے قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 424,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4544 روپے اضافے کے بعد363,650 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,357  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 53 ڈالر اضافے کے بعد 4018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر اور قرض
  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟