مورو میں حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو پتہ ہے یہ لوگ کہاں سے آرہے ہیں، ایک مردہ مسئلہ کو دوبارہ اٹھا کر یہ کس کی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں۔؟ یہ لوگ کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی ایک اچھا ادارہ ہے، اس ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا یہ نیٹ ورک پورے صوبے کیلئے بنائیں، مقامی نمائندوں نے بھی اس ہسپتال کیلئے بہت کوششیں کیں، آنے والا بجٹ مشکل ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کا بہت خرچہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی اورکہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔
مرحوم آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا، آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔