عمانحکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر 4 روز ہ تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
دوحہ (اوصاف نیوز)سلطنت عمان نے عید الاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی دی جارہی ہے۔
عرب میڈیا نے مسقط ڈیلی کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسمانی علوم کے عمانی ماہر ڈاکٹر صبیح بن رحمان السعدی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان ممکنہ طور پر 6 جون 2025 بروز جمعہ عید الاضحی منائے گی۔
السعدی نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج 27 مئی بروز منگل کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے گا۔
ڈاکٹر سعدی کا مزید کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کا سورج کے ساتھ ملاپ 27 مئی کو مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 7 بج کر 03 منٹ اور 29 سیکنڈ پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ چاند مسقط میں غروب آفتاب کے تقریباً 36 منٹ بعد غروب ہوجائے گا، جو سورج سے 8 ڈگری پر اور مغربی افق سے 7 ڈگری بلند ہوجائے گا اور یہ ہلال کو دیکھنے کیئے سازگار حالات ہیں۔
ڈاکٹر سعدی نے کہا کہ یہ فلکیاتی اشارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 28 مئی بروز بدھ ذوالحجہ کا پہلا دن ہوگا، نتیجتاً یوم عرفہ جمعرات 5 جون کو آئے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو شروع ہوگی۔
سلطنت عمان کی جانب سے جاری شاہی فرمان نمبر 88/2022 کے مطابق الاضحی کی چھٹی 9 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک منائے گا، چونکہ اس سال عید کا پہلا دن جمعہ کو ہوگا، سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے مکمل تعطیل کی مدت کو یقینی بنانے کیلئے ایک اضافی چھٹی دی جائے گی۔
اگر عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہ کو توقع کے مطابق شروع ہوتی ہے، تو عمانی تعطیلات کی توسیع سے لطف اندوز ہوں گے، 9 ذی الحجہ سے 12 تاریخ تک عوام جمعرات 5 جون تا پیر 9 جون تک طویل ویک اینڈ منائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے دبئی جانے سے کیوں روکا گیا ؟اہم کتاب میں انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ جس طرح علما کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اسی جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کو آہنی طاقت سے روکیں گے، فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے علما حق کردار ادا کریں، پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے 1947ء والے جذبے سے کام کرنا ہوگا، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والی قوتوں کو مکمل لگام دی جائے، کراچی سمیت ملک بھر میں امن کو تباہ کرنے میں ملک و اسلام دشمن ہاتھ ہے جو بیرونی آقاں کیلئے کام کرتے ہیں، ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے گھر گھر پھیلانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل در آمد کرنا چاہیئے، اہلسنت ملک کی اکثریت امن پسند ہیں جو پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں، ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ناکام بنایا جاسکتا ہے، اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں، کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، ہمیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح علما کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اسی جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔