اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سندھ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی لگا دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ ساتھ ہی خبردار بھی کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔ بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی پر حکومت بلوچستان کا انسانی ہمدردی پر مبنی اہم اقدام، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔ بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی تاہم اس کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا سنگین جرائم کے قیدی بھی اس رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ فیصلہ کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔