---فائل فوٹو

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، مریم نواز نے علی امین گنڈاپور کی نقل کر کے قومی خزانے کے اربوں روپے ضائع کر دیے۔

بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے مریم نواز کے پہلے رمضان پیکج کی قلعی کھول دی ہے، پنجاب کے رمضان پیکج میں مالی بے ضابطگیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، فیصل آباد، راولپنڈی میں ایک ارب 63 کروڑ روپے کے پیکٹس مستحقین کو نہیں ملے، غلط ڈیٹا کے باعث قومی خزانے کو ایک  ارب 81 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔  

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تقریباً 5 لاکھ پیکٹس ایسے افراد کو دیے گئے جن کے پتے غلط تھے، اگر پتے غلط تھے تو 5 لاکھ راشن پیکٹس کہاں گئے؟  

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد

 راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز  نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار  کیا۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 10 پاور کمپنیاں کون سی ہیں؟
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیش رفت، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان
  • بجلی کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز