انسانی حقوق کمیشن نے چائلڈ میرج بل پر اسلامی نظریاتی کونسل کی مخالفت پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے حال ہی میں منظور کیے گئے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل پر اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے اعتراضات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بچوں کے تحفظ کے لیے ضروری قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے سی آئی آئی کے اس موقف پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں 18 سال سے کم عمر میں شادی پر پابندی عائد کرنے والے بل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہوا ہے اور اس کا مقصد کم عمر بچوں، خاص طور پر بچیوں، کو استحصال، زبردستی کی شادی اور بدسلوکی سے بچانا ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق یہ قانون ایک دیرینہ قانونی خلا کو پُر کرتا ہے اور پاکستان کے آئینی تقاضوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے۔ بچوں کے تحفظ کو مذہب سے متصادم قرار دینا نہ صرف ہر بچے کے بنیادی حقوق کو کمزور کرتا ہے بلکہ اسلامی اصولوں کی یکطرفہ اور تنگ نظری پر مبنی تشریح کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے مشاورتی جواب میں اس بل پر یہ کہہ کر اعتراض اٹھایا ہے کہ شریعت کی رو سے بلوغت کو شادی کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی جا سکتی۔ کونسل کا مؤقف ہے کہ 18 سال کی عمر کی شرط شرعی احکام سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ایچ آر سی پی نے اس مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ بچوں کے بہترین مفاد میں قانون سازی کرے تاکہ کم عمری کی شادی جیسے خطرناک رجحانات کی روک تھام ہو، جو نہ صرف بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ تعلیم کے مواقع کی کمی اور صنفی عدم مساوات کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ایچ آر سی پی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کرے اور اس پر بلا تاخیر اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ریاست کو ایسے قدامت پسند مؤقف کے سامنے جھکنے سے انکار کرنا چاہیے جو بچوں کی زندگیوں اور مستقبل کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل ایچ آر سی پی

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن