تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور جاری ہے، ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس سلیبز میں 2.5فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی زیرِ غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کے تحت ماہانہ ایک لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس 2.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام تجاویز پر معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ان تجاویز پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم ادارے نے شرط رکھی ہے کہ ریلیف دینے کی صورت میں حکومت کو متبادل ریونیو پلان بھی پیش کرنا ہوگا۔آئندہ دنوں میں مذاکرات کے دوران بجٹ اہداف، مالی خسارہ اور محصولات کے اعداد و شمار پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگے غزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگے احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا... تہذیبوں کا تبادلہ ہی اصل خوبصورتی ہے، چینی نائب صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس کے لیے کمی کی
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔
مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔