ٹرمپ کی طرف سے ’شاندار‘ ایلون مسک کو الوداع
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) یہ ایونٹ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے (17:30 جی ایم ٹی) شیڈول ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ''یہ ان کا آخری دن ہو گا، لیکن حقیقت میں نہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ہر طرح کی مدد کریں گے۔‘‘
ٹرمپ نے مزید لکھا، ''ایلون شاندار ہیں، کل وائٹ ہاؤس میں آپ سے ملاقات ہوتی ہے۔
‘‘بدھ 28 مئی کو مسک نے اعلان کیا تھا کہ 'خصوصی سرکاری ملازم‘ کی حیثیت سے ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ امریکی قوانین کے تحت اس طرح کے کام کی حیثیت کسی بھی صورت میں 130 دن تک محدود ہے، لیکن مسک نے حالیہ ہفتوں میں اپنی دیگر مصروفیات شروع کردی تھیں۔
ایک ماہ قبل مسک نے کہا تھا کہ مئی کے بعد سے وہ ٹرمپ کے لیے حکومتی اداروں میں اخراجات میں کمی لانے کی ذمہ داری نبھانے پر 'نمایاں‘ طور پر کم وقت صرف کریں گے اور اپنی توجہ اپنی ای کار کمپنی ٹیسلا کی طرف مبذول کریں گے۔
(جاری ہے)
ٹیسلا کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی آئی ہے کیونکہ اس کے بہت سے صارفین ان کے دائیں بازو کے سیاسی نظریات سے ناخوش ہیں۔ٹرمپ کی ترجمان کارولین لیویٹ نے جمعرات 29 مئی کو کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر، ان کی کابینہ اور مسک کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) میں باقی رہنے والے افراد، فضول سرکاری اخراجات کو کم کرنے اور دھوکہ دہی اور غلط استعمال کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مسک نے دعویٰ کیا کہ ڈی او جی ای نے ٹیکس دہندگان کے 160 ارب ڈالر کی بچت کی ہے لیکن مختلف تجزیوں میں اس دعوے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ان تجزیوں کے مطابق کچھ بچتی رقوم کی دوبار گنتی کی گئی یا یہ کہ بعض بچتی اقدامات ڈی او جی ای سے پہلے ہی کیے جاچکے تھے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران مسک نے، جو 250 ملین ڈالر کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سب سے بڑے عطیہ کنندہ تھے، حکومت کے دو ٹریلین ڈالر بچانے کی بات کی تھی۔
ادارت: شکور رحیم
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرمپ کی
پڑھیں:
استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
استنبول میں اتوار کے روز ہونے والی سالانہ میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردی کا مظاہرہ کی ہے۔ یہ دنیا کی واحد میراتھون ہے جو ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں کو جوڑتی ہے۔
پاکستان کے 12 ایتھلیٹس نے 42.195 کلومیٹر کا مکمل فاصلہ طے کیا، جن میں سب سے بہتر کارکردگی مباریز بن رافع کی رہی، جو 3 گھنٹے 21 منٹ 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سب سے آگے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم بھی کسی سے کم نہیں’ استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی کا بڑا اعزاز
ان کے بعد مجتبیٰ احسن نے 3 گھنٹے 23 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ استنبول میں مقیم اسماعیل خان نے 4 گھنٹے 3 منٹ میں تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔
جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فہزان لکھانی نے بھی اپنی پہلی میراتھون میں شرکت کی اور 5 گھنٹے 13 منٹ میں پورا فاصلہ طے کیا۔
خواتین میں سحر علی جنجوعہ سب سے آگے رہیں، جنہوں نے 4 گھنٹے 22 منٹ میں ریس مکمل کی، جبکہ ہینا ملک نے 4 گھنٹے 49 منٹ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے دوسرا نمبر حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے
دیگر پاکستانی شرکا میں عمر رشید، زین احمد، کاشف رضا، مہر وش حنیف، صدف سعد اور حازق خالد شامل تھے۔
رنرز نے سبز رنگ کی شرٹس پہن کر پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ بوسفرس برج عبور کرتے وقت شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استنبول میراتھن ایشیا پاکستانی ایتلیٹس ترکیے یورپ