UrduPoint:
2025-07-23@15:53:43 GMT

حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار، یکم جون سے پٹرول 60 پیسے سستا ہونے کا امکان، ڈیزل کی قیمت میں بھی 28 پیسے کی کمی متوقع۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہی ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں جزوی اضافہ بھی زیرغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کی ممکنہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ کمی بظاہر معمولی ہے، لیکن مہنگائی کے شکار عوام کے لیے کسی بھی قسم کی ریلیف اہمیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزارت خزانہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تبدیلی کی شرح بہت کم ہے اور مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرِثانی ہر 15 دن بعد کی جاتی ہے، جس میں اوگرا کی سفارشات اور بین الاقوامی مارکیٹ کے نرخوں کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ عوام اب یکم جون کو حکومت کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔
                                                                                                               .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم

لاہور:

حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور  پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • لاہور شہر میں اب الیکٹرک ٹرام بھی دوڑنے کیلئے تیار
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم
  • لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • دنیا بھر میں سولر پینلز سستے، پاکستان میں کسٹمز ویلیو میں کمی
  • ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری