Nawaiwaqt:
2026-06-03@08:31:30 GMT

خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر خطبہ حج کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ادارہ امورحرمین کے سربراہ کے مطابق 35 زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے حاجیوں تک اس مقدس پیغام کو پہنچایا جا سکے۔ادارہ امورحرمین نے بتایا کہ میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کو براہ راست نشرکیا جائے گا جس سے لاکھوں حاجی مستفید ہوں گے۔مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے جبکہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں دیگرفریضہ ادا کئے جائیں گے۔یہ انتظامات حج کے روحانی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 

روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ  اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 200 سال قدیم "از غیب شہید مسجد" کو مودی حکومت نے رات کی تاریکی میں مسمار کردیا
  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا