آسٹریلوی خاتون نے 7000 سے زائد پُل اپس کرکے ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
فٹنس کی شوقین ایک ایک آسٹریلوی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
34 سالہ اولیویا ونسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ ایک چیلنج کی تلاش میں تھیں جب ان کے شوہر اور کوچ نے مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشورے پر میں شروع میں ہنسی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ ناممکن ہے، پھر میں نے دیکھا کہ موجودہ ریکارڈ کیا ہے۔ موجود ریکارڈ 4,081 تھا جسے دیکھ کر پھر میں نے دوبارہ سوچا کہ یہ ناممکن ہے۔
لیکن پھر رفتا رفتا ونسن نے کہا کہ میں نے پچھلے ریکارڈ کے نمبروں کو ہرانے کا سنجیدگی سے سوچا جو پولش خاتون پولا گورلو نے 2021 میں قائم کیا تھا۔ اور بالآخر میں نے اس پر کچھ ریاضی کی اور میں ارادہ کیا کہ یہ میں کر سکتی ہوں۔
ونسن نے اپنی پہلی کوشش سے پہلے تین ماہ تک تربیت حاصل کی، جو وقت سے پہلے ختم ہو گئی۔ خاتون نے کہا کہ مجھے اس میں تقریباً 12 گھنٹے لگے اور میں نے اپنے بائیں بازو میں ایک بائسپ ٹینڈن کھینچ لیا جس کا مطلب تھا کہ اس وقت میں ایک پل اپ بھی نہیں کر سکتی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔
ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔
اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم محمد مظہر ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی محمد جاوید بھی نامزد ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 201/2025 درج کر کے پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایس آئی محبوب الٰہی کی سربراہی میں مزید تفتیش جاری ہے۔