پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔پاکستان ریلو یز کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے اٹھاسی ارب سے زائد آمدن کے امکانات ہیں۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب، مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی، ترجمان ریلویز کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کیا مہیما چوہدری اور سنجے مشرا نے شادی کرلی؟

بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچا دیا ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیران اور کمشکش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ مہیما چوہدری سرخ ساڑھی پہنے دلہن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Namaste Bollywood (@namastebollywood.in)


مختصر ویڈیو میں مہیما فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے۔

فوٹوگرافرز اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دیتے بھی دکھائی دیئے، جبکہ اداکارہ نے اس جملے نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان دونوں کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

تاہم اس ویڈیو کی حقیقت بھی جلد منظر عام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار مہیما اور اداکار سنجے مشرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دُرلپ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

سدھانت راج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے مناظر صرف پروموشنل مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے تھے، دونوں اداکاروں نے حقیقی شادی نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئے، گزشتہ سال 1 ہزار افراد نے خودکشی کرلی
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • کیا مہیما چوہدری اور سنجے مشرا نے شادی کرلی؟
  • پنجاب میں اسموگ الرٹ، ٹریفک حکام کو سخت ایکشن کا حکم