سانحہ 9 مئی: مختلف مقدمات میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے گئے۔
پاسپورٹ ذرائع نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے پانچ ہزار سے زائد افراد کے پاسپورٹ بلاک کر رکھے ہیں، پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سے یہ افراد بیرون ممالک بھی نہیں جاسکے۔
بلاک ہونے والے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے، جیو فینسگ میں نام انے ہر ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔
پاسپورٹ ذرائع نے کہا کہ دو سال ہو چکے جن افراد نے اپنے بے گناہ ہونے کے شواہد بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے ان کے نام بھی شامل ہیں۔
سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے، عدالت عالیہ نے درجنوں کیسوں میں پاسپورٹ حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔
پاسپورٹ ذرائع نے کہا کہ پاسپورٹ حکام نے بہت سار ے کیسوں میں عدالت مین پاسپورٹ بلیک لسٹ ہونے کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔
پاسپورٹ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا کام پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا نہیں یہ وزرات داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ ہی بلیک لسٹ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرتی ہے اور نکالتی ہے۔
پاسپورٹ ذرائع نے کہا کہ 9 مئی میں کسی بھی درجے میں شامل ہونے کی بناء پر نام بلیک لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں، جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ان کے رینویل بھی نہیں یو سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ بلاک بلیک لسٹ
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔