فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں ، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قریبی دوست چاہتے ہیں پاکستان تجارت بڑھائے ، چین پاکستان کا ہر مشکل میں کام آنے والا دوست ملک ہے ، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے ، خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کا آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا ، معیشت ، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز ہے ، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات 28 فیصد زیادہ رہیں ، حکومت نے سمگلنگ پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، حکومت نے بجلی چوری کا خاتمہ کیا ، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو، بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک آگئی ، حکومت نے ہر محاذ پر عظیم کامیابیاں سمیٹی ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا ، معاشی استحکام کیلئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے ، معیشت ترقی کر رہی ہے ، ہمارا عزم بلند ہے ، معیشت کے استحکام سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذ پر شکست دی ، بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے ، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، حالیہ کشیدگی کے بعد ہماری افواج اور قوم کا مورال بلند ہے ، اس لمحے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں بطور قوم آگے بڑھنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، بھارت نے مذاکرات کے بجائے میزائل سے جواب دیا تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، پاک فضائیہ نے بھارت میں 7 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ، کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر پرعزم اور پر اعتماد رہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے تاریخی کامیابی ملی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا ، پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں ، مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سا لمیت کی محافظ ہیں۔
موٹر وے پر نان ایم-ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس نافذ، یکم جون سے اطلاق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔