عمران خان حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔ایبٹ آباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی اسی سال دیں گے ، صوبائی حکومت اور پریس کلب مل کر چلیں تو مسائل حل ہوتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں تو حکومت بہتر انداز میں چلے گی، حکومت کو انتقامی ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام سے ہی ملکی حالات بہتر نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی نے انڈیا کے ساتھ جنگ میں حکومت کا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر جلد تحریک کا آغاز کریں گے، مشاورت جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی لیڈران کو پارٹی کے اندر کے اختلافات میڈیا پر نہیں لانے چاہییں۔
ترکیہ میں جہاز رکنے سے پہلے سیٹ بیلٹ کھولنے پر مسافروں کو کتنا جرمانہ ہوگا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کریں گے
پڑھیں:
9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے 2 سال بعد آنا شروع ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ناکام بغاوت کرنے اور کروانے والوں کی تمام ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، منصوبہ بندی کس نے کی؟ کہاں کی؟ کون کون شامل تھا؟ یہ سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے تھے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، شہدا کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔