بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائزنگ لاہور میں نمائش اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ہمارے نوجوان مستقبل کے چیلنجز پر پورا اتر رہے ہیں، نوجوانوں کو فنی تعلیم اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم کو اہمیت دی گئی ہے، دنیا اب پاکستان کو انتہائی سنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے، گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر پھر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اب قابل عزت مقام پر کھڑا ہے، ملکی معاشی کارکردگی کی آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور توانا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرائے جانے کا اعتراف کر لیا ہے، بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا نہیں ہو گا تو حکومت ترقیاتی کاموں کے لیے ادھار لے گی، ٹیکس کی آمدنی کو بڑھانا ہو گا، آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی معاشی میدان میں بھی حاصل کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے خلاف قوم جہاد کرے، ٹیکس چوری پر قابو نہ پایا تو ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھتا جائے گا، تاجر برادری سے اپیل ہے 400 ارب تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
ٹیکس وصولی پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے جب بھی ٹیکس کی بات کی وہ احتجاج کرتے ہیں، تاجر برادری سے اپیل ہے کہ ٹیکس کلچر رائج کریں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹیکس محصولات میں اصافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا پیٹرول ٹیکس کی آمدنی ہے، حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کے لیئے ڈیجٹلائزیشن کا عمل شروع کیا ہے، ٹیکس چوری کے خلاف بھرپور مہم چلانا ہو گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ طلبہ کے کام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کا نوجوانوں پر انحصار ہے، طالب علم کے کام کو اگر پیرس اور نیو یارک میں شو کیس کی جائے تو ترقی کی اگلی منزل پر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائن کے طالب علم ملک کے بہترین سفیر ہوں گے، وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ ہے، حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں، 10 مئی کے بعد ہم طاقت ور قوم بن کر سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی نے ہمارے دشمنوں کے دلوں میں ڈر پیدا کیا ہے، اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کرے، ہم سب کو ٹیکس دینا ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے سے ہی معیشت بہتر ہو گی، ٹیکس چوری کو روکنا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ، وزیراعظم کی مسائل کے حل کیلئے بلوچ عمائدین کو مذاکرات کی دعوت چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں سفری سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت احتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا بھارت کا اثر و رسوخ بڑھانے کیلیے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے ٹیکس چوری کہ ٹیکس کے لیے
پڑھیں:
مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس (People’s Majlis) کا پارلیمانی وفد کل (16 ستمبر) 5 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت اسپیکر عوامی مجلس عبدالرحیم عبداللہ کریں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں، دہشتگرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے:سردار ایاز صادق
پاکستان میں قیام کے دوران وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ملکی سیاسی قیادت، پاکستان–مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ اور ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں قانون سازی، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے امور زیر بحث آئیں گے۔
وفد اسلام آباد کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ پارلیمانی قیادت کا یہ دورہ اسپیکر ایاز صادق کی پارلیمانی سفارتکاری کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی مقننہ کے ساتھ تعمیری مکالمے اور تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے ،سردار ایاز صادق
ترجمان کے مطابق، مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر عوامی مجلس سردار ایاز صادق مالدیپ کا پارلیمانی وفد