دنیا کون چلا رہا ہے؟ سابق امریکی عہدیدار کا سنسنی خیز دعویٰ!
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سابق امریکی صدر بش سینئر کی انتظامیہ کی سابق اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پُر اسرار گروہ (جس کو مسٹر گلوبل کہتی ہیں) در اصل دنیا کے امور چلا رہا ہے۔
امریکا کے سیکریٹری آف ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ فار ہاؤسنگ کی معاون کے فرائض انجام دینے والی کیتھرین آسٹن فٹس نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ گروہ مختلف جہتوں کے ذہین ہستیوں پر مشتمل ایک کمیٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سربراہان محض کٹھ پُتلیاں ہیں اور اس پرُ اسرار گروہ سے شدید متاثر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایک بین ابعادی (interdimensional) ذہانت موجود ہے جو شیطانی ذہانت کو چلا رہی ہے۔
کیتھرین فٹس ایک کانسپریسی تھیورسٹ ہیں جو دنیا میں ہونے والے واقعات کے متعلق متنازع نظریات پیش کرتی ہیں۔ اس سے قبل ان کا ماننا تھا کہ کووڈ دنیا میں ایک نئے آمرانہ معاشی نظام کے نفاذ کے لیے پھیلایا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ویکسین انسانی ڈی این اے کو بدل دیتے ہیں اور امریکی حکومت نے اشرافیہ کے لیے خفیہ زیرِ زمین بنکرز بنائے ہوئے ہیں۔
خفیہ کمیٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے انجیل مقدس کا حوالہ دیا کہ مقدس کتاب میں خدائی اور شیطانی ذہانت کا ذکر کیا گیا اور ہم اس وقت شیطانی ذہانت سے نبرد آزما ہیں۔
کیتھرین فٹس کافی عرصے سے ’مسٹر گلوبل‘ کے متعلق بات کر رہی ہیں اور اس متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس گروپ کا مقصد ذہنوں پر قابو پا کر لوگوں کو غلام بنانا ہے اور عالمی معاشی نظام کو قابو کرنا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ یہ کام روبوٹکس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سیٹلائیٹ سسٹم اور سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسیز وہ آلات ہیں جو مسلسل نگرانی، آٹو میشن اور مرکزی فیصلہ سازی کو ممکن بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلہ، ہاؤس رابری و کار لفٹنگ گینگ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار
کراچی:کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ شہر بھر میں ہاؤس رابری، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
گشت پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ریپیٹر، 4 عدد 30 بور پستول، ایک کرولا کار، ایک موٹرسائیکل، متعدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کی سرگرمیوں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔