جمعیت علمائے اسلام کا خیبرپختونخوا میں کرپشن، بدانتظامی کے خلاف احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پشاور:
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی صوبائی حکومت کی کرپشن، اقربا پروری، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورت حال، کم عمری کی شادی کے بل، مائینز اور منرلز بل کے خلاف عید بعد ہزارہ ڈویژن میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا کہ 29 جون کو بٹگرام میں احتجاج کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں بی آر ٹی مالم جبہ کیس، کوہستان اسکینڈل اور کرپشن کے واقعات کو صوبائی حکومتوں کے ملکی تاریخ کے بدنام ترین اسکینڈلز قرار دیا گیا۔
اجلاس میں مائینز اور منرلز بل کو صوبے کے حقوق اور اختیارات پر ڈاکا اور اسے آئین کے منافی قرار دیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی نے بیان میں کہا کہ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کوہستان اسکینڈل سمیت بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بےنقاب کیاجائے۔
کوہستان کرپشن، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے، جے یو آئی
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے قومی خزانہ سے لاہور ہائی کورٹ بار کو 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دینے کے فیصلے کو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قانونی مشاورت کے بعد قانون کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اسلام دشمن قانون کے خلاف مہم چلائی جائےگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام بی آر ٹی مالم جبہ اجلاس میں کے خلاف
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔