میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اورنگی ٹاؤن کے ہوٹل کی چائے پسند آگئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اورنگی ٹاؤن کے ہوٹل کی چائے پسند آگئی، اور بے ساختہ بول اٹھے، .The Tea is Fantastic۔
ان الفاظ کا پس منظر کیا ہے؟ یہ پاکستان اور بھارت میں سب کو معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آج اورنگی ٹاؤن میں ایک پارک کا افتتاح کرنے پہنچے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ ایک مقامی ہوٹل میں چائے بہت اچھی بنتی ہے۔
میئر کراچی چائے پینے جا پہنچے۔ چائے کی پہلی چسکی لیتے ہی بے ساختہ بول اٹھے، .
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
---فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔
منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔