Islam Times:
2025-07-23@22:35:45 GMT

دمشق، ابو محمد الجولانی سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

دمشق، ابو محمد الجولانی سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اپنے شامی ہم منصب کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے قطر کیساتھ مل کر شام کے سرکاری ملازمین کیلیے مشترکہ مالی امداد پر غور کیا ہے جس کا مقصد اقتصادی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ضمن میں شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے آج ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد نے ملاقات کی۔ یہ وفد سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" کی سربراہی میں دمشق پہنچا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی شعبوں میں ہم آہنگی اور وسعت کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ علاقائی سالمیت و مسائل مشترکہ گفتگو کا موضوع رہے۔ ملاقات کے بعد فیصل بن فرحان اور ان کے شامی ہم منصب "اسعد الشیبانی" نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں اسعد الشیبانی نے اعلان کیا کہ دو طرفہ بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون شام میں اقتصاد و انفراسٹرکچر کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق ان روابط میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ شام میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قطر کے ساتھ مل کر شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مشترکہ مالی امداد پر غور کیا ہے جس کا مقصد اقتصادی دباؤ کو کم کرنا اور سماجی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی  تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے  تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
  • اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • بیروت اور دمشق سے ابراہیم معاہدہ ممکن نہیں، اسرائیلی اخبار معاریو
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات