اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا چوری کے کیس کا ملزم پولیس کو چکما دے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی کی ضلعی کچہری عدالت میں پیشی کیلیے لایا گیا ملزم پولیس کو چکما دے کر حراست سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جسے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کی کچہری عدالت پیش کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ وارث خان میں درج چوری کے مقدمے میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ڈھیلی ہتھکڑی کا فائدہ اٹھا کر اسے کھول کر بھاگ گیا۔
ملزم اسامہ کے فرار ہونے پر سی پی او نے سخت نوٹس لے کر حکام سے رپورٹ طلب کرلیا جبکہ آخری اطلاع تک جیل ، کچہری پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔