راولپنڈی: باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ چاہ سلطان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ایمان کو سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔