طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔
متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا، پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھوئے۔پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لئے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔
درہ آدم خیل: گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی ہیں، ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجکر 15 منٹ پر پی ایچ اے سوسائٹی اسلام آباد میں مسجد الرحمٰن میں ادا کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد انتقال پی ایچ اے سینیئر صحافی عمر چیمہ نماز جنازہ والدہ