انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ہے، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے اتوار کے روز ایک براہِ راست نشریاتی سماعت کے دوران بتایا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے براہ راست سیکیورٹی فورسز، اپنی سیاسی جماعت اور اس سے منسلک گروپوں کو ہدایات جاری کیں، جن کے نتیجے میں درجنوں مظاہروں پر خونی کارروائیاں کی گئیں۔انہوں نے ویڈیو شواہد اور ریاستی اداروں کے درمیان ہونے والی انکرپٹڈ مواصلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل و غارت کسی وقتی ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ... مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل فیصل الیاس قتل کیس: مرکزی ملزم ارباب خلیل کو سزائے موت، دو شریک ملزمان کو دو، دو سال قید امریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ حسینہ واجد حسینہ واجد پر
پڑھیں:
گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،امیر قطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوےجھوٹےہیں اور گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کےلیےشدید خطرہ ہے۔
امیرقطر نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ ہے۔