جماعت اسلامی کی بنگلہ دیشی سیاست میں واپسی، انتخابی رجسٹریشن بحال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ملک کی مذہبی سیاسی جماعت جماعتِ اسلامی کی انتخابی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔
اس فیصلے کے بعد جماعت اب دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہے، جبکہ 2013 میں اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
جماعتِ اسلامی کے وکیل شیشیر منیر نے کہا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں جمہوری، جامع اور کثیر الجماعتی نظام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ تمام بنگلہ دیشی، چاہے وہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، جماعت کو ووٹ دیں گے، اور پارلیمنٹ تعمیری بحث کا مرکز بنے گی۔"
یہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب 27 مئی کو سپریم کورٹ نے جماعت کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کی سزا کو بھی کالعدم قرار دیا تھا۔ انہیں 2014 میں قتل، ریپ، اور نسل کشی کے الزامات پر سزائے موت سنائی گئی تھی، جو 1971 کی پاک-بنگلہ جنگ سے متعلق تھے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اُس جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا تھا، جو آج بھی بہت سے بنگلہ دیشیوں میں غصے اور اختلاف کا باعث بنتا ہے۔
سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے دور میں جماعت پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس کے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، شیخ حسینہ خود اب جرائمِ انسانیت کے مقدمے میں مفرور ہیں۔ ان پر پولیس کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل کا الزام ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق، حسینہ کے خلاف پانچ الزامات عائد کیے جائیں گے، جن میں قتلِ عام کی سازش، اکسانا، سہولت کاری اور روکنے میں ناکامی شامل ہیں۔
یہ مقدمہ سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں پر عوام کے دباؤ کو بڑھائیں گی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہر یوسی میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ الفلاح پارک بلاک ایچ میں یوسی 7 حیدری اور یو سی 1 پاپوش نگر میں عوامی کنونشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے جن میں جماعت اسلامی کے ممبرز کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدری کے کنونشن میں ناظم علاقہ ضیاء الدین جامعی، مشیر الاسلام، یو سی چیرمین عاطف بقائی، اور کونسلرز زید قریشی، آمین خان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں یو سی 6 خاموش کالونی، گلبہار میں بھی الگ عوامی کنونشن ہوا جس سے سیکرٹری ضلع وسطی سہیل زیدی نے خطاب کیا جبکہ مولانا ساجد انور نے درس قرآن دیا۔ امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن نے اپنے خطاب میں عوامی کمیٹیوں کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی نظم اور بلدیاتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف بقائی نے کارکردگی پیش کی۔ ممبرز نے سیوریج، پانی، اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کی عوامی کمیٹیوں کے لیے اپنے نام پیش کیے۔ کنونشن کے آخر میں فلسطین، غزہ اور صمود فلوٹیلا کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔