عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے پر سعودی وزیر خارجہ کا اسرائیل کے خلاف ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہا پسندی ثابت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا

یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اردن، مصر اور بحرین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا امن کے منافی اقدام ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیلی کے اس اقدام کے بعد ہماری سفارتی کوششوں کو دگنا کرنے کےعزم کو تقویت ملی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے آج رام اللہ کا دورہ کرنا تھا، تاہم اسرائیلی حکومت نے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہاکہ اس سفر کو روکنا اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح اسرائیل عرب اسرائیل تصفیہ کے منصفانہ اور جامع کسی بھی موقع کو ختم کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ایک بین الاقوامی کانفرنس 17 سے 20 جون تک نیویارک میں منعقد ہونے والی ہے جس میں فلسطینی ریاست کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہاکہ اس کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد سیکیورٹی انتظامات اور تعمیر نو کے منصوبوں کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رہنے اور انہیں بے دخل کرنے کے کسی بھی اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں آ گیا ہے، جو اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں، جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست وجود میں آئےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل انتہا پسندی دورے کی اجازت سے انکار رام اللہ سعودی وزیر خارجہ عرب وزرائے خارجہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل انتہا پسندی دورے کی اجازت سے انکار رام اللہ وی نیوز وزرائے خارجہ کو رام اللہ عرب وزرائے خارجہ کو نے کہاکہ اس کی اجازت

پڑھیں:

ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو

مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • غزہ کیلیے امریکی منصوبے کی حمایت میں مسلم ممالک کا اجلاس کل ہوگا
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو