عازمینِ حج کے لیے ایک انقلابی قدم: سعودی طلبہ نے حج ایپ تیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔
سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے تو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔
اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کے لیے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مقدس مقامات کی زیارت میں رہنمائی، اور آڈیو گائیڈ کی سہولت، جو ایپ کو بہت مددگار رہنما بناتی ہے۔
ایپلیکیشن میں ’انٹرنیٹ آف تھنگز‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کم نیٹ ورک والے علاقوں میں بھی ایپ کی افادیت برقرار رہے۔
اس ایپ کے رہنما حسن السلمی کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد حج و عمرہ کے سفر کو آسان، بامعنی اور یادگار بنانا ہے۔‘
فی الحال اس ایپ کو سرکاری منظوری کا انتظار ہے، اور ٹیم اسے ’حج ایپ‘ کے ساتھ ضم کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔ سال 2022 کے تجربے کی بنیاد پر اس ایپ کی ضرورت کو محسوس کیا گیا، جب کئی حاجی اپنے کیمپوں تک نہ پہنچ پائے اور انتظامات میں تاخیر ہوئی۔
یہ ایپلیکیشن سعودی طلبہ کی طرف سے عازمینِ حج کی خدمت میں ایک شاندار اور دوررس قدم ہے۔
مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔