صدر مملکت کا 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے پولیس کی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت نے کہا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی کو بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
21 جولائی کو علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی ایجنٹوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔