روس میں دو پل دھماکوں سے تباہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 7 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ماسکو: روسی حکام کے مطابق، یوکرین سے متصل علاقوں میں دو پل دھماکوں کے نتیجے میں گر گئے جس کے باعث ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی اور کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
بریانسک ریجن میں ہفتہ کی رات ہونے والے ایک دھماکے سے سڑک کا پل ریل کی پٹڑی پر گر گیا، جس سے ماسکو جانے والی ٹرین کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔ 71 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 44 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔
دوسری جانب، کرسک ریجن میں بھی اتوار کی صبح ایک مال بردار ٹرین کے نیچے سے پل دھماکے سے تباہ ہو گیا، جس سے ٹرین کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں اور عملے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے “غیر قانونی مداخلت” اور “دہشت گردی کا واقعہ” قرار دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر چیخ و پکار اور امدادی کارکنوں کو تباہ شدہ ٹرین پر کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز سنی جا سکتی ہے جو چیختے ہوئے کہتی ہے: “پُل کیسے گر گیا؟ وہاں بچے بھی ہیں!”
واقعے کے بعد روسی ریلوے نے مرمت کے لیے خصوصی ٹرینیں روانہ کر دی ہیں۔ ادھر استنبول میں روس-یوکرین حکام کی ممکنہ ملاقات سے ایک دن قبل یہ دھماکے کسی بڑی پیش رفت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیے جا رہے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام چلے گی۔
ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے، 10 منٹ چارج میں الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی منظوری بھی دی۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام میں 250 مسافروں کی گنجائش ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔
ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا ہے کہ ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، ٹرام کو ٹھوکر سے ہربنس پورہ کے روٹ پر چلانے کی تجویز ہے۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرام ٹرائل کے طور پر چلائی جائے گی، ٹرام سروس فی الحال مفت فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے، ٹرام کا تجربہ کامیاب رہا تو کرایوں کا تعین کیا جائے گا۔