جنوبی افریقا کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

ہینرک کلاسن اس سے قبل جنوری 2024 میں پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

ہینرک کلاسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی لیگز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا، یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن اب میں اس فیصلے پر مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ کلاسن کی جانب سے یہ فیصلہ اُس وقت سے متوقع تھا جب اپریل میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا۔

ہینرک کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی، انکے ونڈے کیریئر میں 4 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹی 20 میں انہوں نے 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہینرک کلاسن

پڑھیں:

پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔

اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا
  • لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا