سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے، جہاں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین چوٹیا نے ان پر جرح کا آغاز کیا۔ وکیل نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کردہ جواب دعویٰ پڑھا ہے؟ جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا، ’میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا۔‘

شہباز شریف نے دوران جرح تصدیق کی کہ وہ بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہے ہیں اور ان کے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں، تاہم کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک پیش

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا بیانِ حلفی 7 اکتوبر 2024 کو تصدیق شدہ ہے اور یہ 7 صفحات پر مشتمل ہے، جن کے تمام صفحات پر ان کے دستخط اور انگوٹھے کے نشانات موجود ہیں۔ انہوں نے وکیل کے ان دعوؤں کو غلط قرار دیا کہ بیانِ حلفی کے آخری صفحے پر اوتھ کمشنر کی مہر موجود نہیں یا کہ تمام صفحات پر اوتھ کمشنر کی تصدیقات نہیں کی گئیں۔

شہباز شریف نے جرح کے دوران وکیل کے طرزِ سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب اسٹامپ اور سائن میں پڑے ہیں، کیس پر نہیں آرہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کا بیانِ حلفی قانون یا لاہور ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیانِ حلفی کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

عدالت میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے بیانِ حلفی داخل کرنے سے قبل کوئی زبانی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کروایا اور نہ ہی اب ایسا کوئی بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ عدالت سے اس سلسلے میں پیشگی اجازت لی تھی یا نہیں۔ عدالت میں کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف سیشن کورٹ لاہور وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پاکستان تحریک انصاف سیشن کورٹ لاہور وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک وزیر اعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک عدالت میں انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات  کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری نثار کی واپسی زیر غور نہیں، نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کا بیان
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا جدید ٹیکس اصلاحات پر زور، ایف بی آر میں AI سسٹم متعارف
  • بنگلہ دیش: سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے پر فیصلہ 10 جولائی کو متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
  •  شہباز شریف، اردگان، الہام علیوف کی چہل قدمی، خوشگوار گفتگو
  • آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈار
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے