عیدالاضحیٰ پر ملک میں 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گی، اس بار عید پر 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، رواں سال عید الاضحٰی پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف ایک اضافی تعطیل دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے کل 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی طرف سے عید الاضحی پر 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے بھی عید الاضحٰی کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، مملکت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے ہوگا اور اتوار 8 جون کو آخری چھٹی ہوگی، اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد سعودیہ میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے، سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادات، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
اسی طرح متحدہ عرب امارات نے بھی ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، امارات میں ملازمین کو اس سال عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کا ویک اینڈ ملے گا، فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چھٹیاں ہوں گی، اس کا مطلب ہے ملازمین جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چھٹیوں پر رہیں گے، ملازمین کے لیے پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوٹی فکیشن جاری کی تعطیلات عید الاضحی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔