عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ہوگی یانہیں ،بڑا اعلان کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لیسکو نےمتعلقہ حکام کوعید کےدنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے۔
عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت، خاص طور پر طالبان رجیم، دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان میں امن کی ضمانت دے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری تبھی ممکن ہے جب دہشت گردی کی روک تھام یقینی ہو، اور ثالثی کے ذریعے پاکستان کے مفادات کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ وفاقی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو سمجھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے ملک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔