سمبڑیال ضمنی الیکشن میں مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ ملا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ 90 فیصد تو بانی کو تب ووٹ نہیں پڑے جب وہ الیکٹ ہوئے تھے، ان کو سوشل میڈیا پر جیتنے اور بڑھکیں مارنے کی عادت ہے، ان کی کال پر پنجاب سے ایک چڑیا باہر نہیں نکلتی لیکن خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازم باہر نکل آتے ہیں، ان کو آج مکافات عمل بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمبڑیال، پنجاب اور پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کل گالی گلوچ، فتنہ فساد کا بیانیہ مسترد ہو گیا، عوام نے تخریب کاروں کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری پریس کانفرنس سے پہلے ایک رونے دھونے کا پروگرام ہوا ہے، سلمان اکرم راجہ ایک معزز وکیل، ایک پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں، پہلے بھی یہ باہر نکلنے کی کال پر گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بناتے رہے، مریدکے الیکشن میں بھی نون لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی، پچھلی بار سمبڑیال کی یہ سیٹ 10 ہزار کی برتری سے جیتی گئی تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 90 فیصد تو بانی کو تب ووٹ نہیں پڑے جب وہ الیکٹ ہوئے تھے، ان کو سوشل میڈیا پر جیتنے اور بڑھکیں مارنے کی عادت ہے، ان کی کال پر پنجاب سے ایک چڑیا باہر نہیں نکلتی لیکن خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازم باہر نکل آتے ہیں، ان کو آج مکافات عمل بھگتنا پڑ رہا ہے، نون لیگ نے اس بار یہ سیٹ 38 ہزار کی برتری سے حاصل کی ہے۔
عید قربان پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 27 ہزار 74 مساجد اور 800 کھلے مقامات پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی، 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 10 ہزار 464 کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جائے گی، پنجاب میں 230 مویشی منڈیاں قائم ہیں، مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد افسران تعینات ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :