—فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ

نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دستاویز کے مطابق دفاعی پیداوار ڈویژن کےلیے ایک ارب 78 کروڑ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 19 ارب 68 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کے لیے 80 ارب 20 کروڑ روپے، صوبے اور خصوصی علاقوں کے لیے 245 ارب 88 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

صوبائی منصوبوں کے لیے 93 ارب 44 کروڑ روپے، ضم شدہ اضلاع کے لیے 70 ارب 44 کروڑ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 45 ارب روپے، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے، ہیومن رائٹس ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے، صنعت و پیداوار کے تحت منصوبوں کے لیے 1 ارب 90 کروڑ روپے، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے لیے 4 ارب 33 کروڑ روپے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 13 ارب 52 کروڑ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لیے 1 ارب 13 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کے لیے 10 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ، مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران ڈویژن کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے، قانون و انصاف ڈویژن کے لیے 1 ارب 71 کروڑ روپے، بحری امور ڈویژن کے لیے 3 ارب 36 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے لیے 50 کروڑ 30 لاکھ روپے اور آبی وسائل ڈویژن کے لیے 140 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کا کل بجٹ 660 ارب 1 کروڑ روپے، مختلف کارپوریشنوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 332 ارب 98 کروڑ روپے، این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 228 ارب 97 کروڑ روپے، بجلی کے منصوبوں کے لیے بجٹ میں 104 ارب روپے اور مختلف پروجیکٹس کے مالی ذمے داریوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ڈویژن کے لیے 1 ترقیاتی بجٹ کے لیے 1 ارب کے مطابق ارب روپے

پڑھیں:

وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان

سٹی42: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ملازمین کے بچوں کے لیے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وظائف خدمت گزار، ریٹائرڈ اور فوت شدہ وفاقی ملازمین کے بچوں کو دیے جائیں گے تاہم پاکستان پوسٹ، ٹیلی کام، ریلوے، نادرا، ایم ای ایس اور دیگر کارپوریشنز کے ملازمین اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے بچوں کو پانچویں جماعت سے آگے وظائف دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 5 سے 16 کے بچوں کے لیے چھٹی جماعت سے وظائف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بچوں کو گیارہویں جماعت سے آگے وظائف دستیاب ہوں گے۔ وظائف حفاظ اور میرٹ کی بنیاد پر بھی دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے بھی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹرک اور ایف اے میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل قرار پائیں گے، جبکہ ایف ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری میں 80 فیصد یا زائد نمبر لینے والے بھی وظائف کے لیے اہل ہوں گے۔

درخواست فارم 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
 
 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف