لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
نجی ٹی وی  کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کے حق میں تبدیلی آ رہی ہے، جنگی صورتحال میں پاکستان نے بھارت کو مو¿ثر جواب دیا
سابق مشیر نے کہا کہ ٹرمپ کا پہلا دور بھی امن کادورتھاجس میں کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی گئی، ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں، عالمی امن کے لئے ان کا کردار اہم ہے۔
وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو نئی امید ملی، ہم نے کنونشن کو سیاست سے بالاتر رکھا، ہراوورسیز پاکستانی ہمارے لئے برابر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا ملک کے اندر رہنے والے ہیں، میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے، ہرہفتے میٹنگزہو رہی ہیں، 2 سے 3 ہفتے میں ایئرپورٹ منصوبے کا فائنل ڈاکیومنٹ وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا