اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)رواں سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کے کھانے پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، ہر عازم کو روزانہ 34 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ کھانے کی مد میں فی حاجی سے 1360 ریال وصول کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کمپنیاں پاکستانی عازمین کو کھانے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

وزارت نے بتایاکہ حاجیوں کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستا اور معیاری کھانا مہیا کیا جا رہا ہے، جس میں روزانہ تین وقت کا مکمل کھانا شامل ہے۔سرکاری سکیم کے تحت اب تک 88 ہزار 380 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ نجی سکیم کے تحت 27 ہزار 11 عازمین نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 391 پاکستانی اس سال حج ادا کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کو دئیے گئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 کے مکمل کوٹے کا صرف 64.

39 فیصد ہی استعمال ہو سکا۔

اس طرح 63 ہزار 830 افراد حج سے محروم رہ گئے۔ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر10 ذی الحج کو عازمین کو خصوصی دیسی کھانے پیش کیے جائیں گے جن میں ناشتہ میں آملیٹ، حلوہ، خبس/روٹی اور دودھ والی چائے، دوپہر میں چکن بخاری، دال مونگ، روٹی اور سیب جبکہ رات کے کھانے میں آلو مٹن قیمہ، مکس سبزی، متنجن، روٹی، سبز چائے اور دیگر اشیاء شامل ہوں گی۔عازمین کو ہر کھانے کے ساتھ جوس یا لسی، پانی اور پھل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ طویل دورانیے کا حج 40 سے 46 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ کم دورانیے کا حج 22 سے 25 روز پر محیط ہوتا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی عازمین کیے جا

پڑھیں:

کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں کریم آباد کے علاقے میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو ایک سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق متاثرہ سنار سونا فروخت کرنے کے لیے صدر کی ایک لیب گیا تھا۔ سونا بیچنے کے بعد جب وہ واپس کریم آباد پہنچا تو اپوا کالج کے قریب چار مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر نقد رقم چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا شکار ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف جیولرز “دانیال جیولر” کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان میں شمس اور تنویر نامی دو ملازمین شامل تھے جو لیب سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واردات پیش آگئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ لوٹی گئی رقم ایک تھیلے میں رکھی گئی تھی جو موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھا ہوا تھا، ڈاکوؤں نے اسے آسانی سے اٹھا کر فرار اختیار کیا۔

پولیس کے مطابق واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اپوا کالج کے اطراف نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ ملازمین سے بھی مزید تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی یہ دوسری بڑی واردات ہے۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولرز کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 36 ہزار مدارس میں سے 19300 رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی وزارت مذہبی امور کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی