گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ گورنر نے سفیر کا استقبال کیا۔ ظہرانہ میں روسی سفارتخانہ کے سینئر سفارتکار بھی سفیرکے ہمراہ تھے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ظہرانہ میں روسی سفیر کا کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں دونوں ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص کرم متاثرین کیلئے بروقت امداد کی فراہمی و ہمدردی پر روسی حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں و سرمایہ کاری میں روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
گورنر نے امید ظاہرکی کہ روس کی حکومت کی جانب سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں اور محروم طبقات کی امداد کاسلسلہ جاری رہے گا۔ گورنرنے سفیر کو دورہ پشاور کی دعوت بھی دی۔ روسی سفیر نے پرتکلف مہمان نوازی اور عزت افزائی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور بہت جلد پشاورکے دورہ کی یقین دہانی کرائی۔روسی سفیر نے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستانی عوام کے ساتھ محبت،احترام و دوستی کا رشتہ ہے۔گورنر نے آخر میں روسی سفیر کو صوبہ کی روایتی چادر و ٹوپی پہنائی اور سوینیئر بھی پیش کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا روسی سفیر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے ، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے،ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے لازمی پلائیں،وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے۔
پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔