پختونخوا؛ لا یونیورسٹی کے قیام کے احکامات پر عمل نہ ہونے کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی ۔
درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے ، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے ۔
درخواست کے مطابق 2012 میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے ۔ 2015 میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے ڈائریکشنز دی ہیں اور فریقین نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ خیبر لا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیں گے۔
فریقین نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ عدالتی ہدایات کو سفارشات میں تبدیل کرکے عمل درآمد کریں گے، تاہم 9سال سے زائد عرصہ ہوگیا عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ لا یونیورسٹی نہ ہونے کے باعث قانون کے طلبہ کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 2012 اور 2015 کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لا یونیورسٹی کے قیام کے
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔