190 ملین پائونڈکیس ،نیب نے پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) قومی احتساب بیورو(نیب )نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ کی جانب سے اسلام اباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران پیش ہونے کے لیے پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کر دی ہے جو نیب کی جانب سے پیش ہو کر دلائل دے گی۔
(جاری ہے)
مقرر کی گئی ٹیم میں سردار مظفر احمد خان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں عرفان احمد سہیل عارف، رفع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں یہ ٹیم اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگی اور اسلام اباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشرہ بی بی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواستیں دائر کی گئی تھی اس میں استغاثہ کی طرف سے بھرپور دلائل پیش کرے گی۔
اسلام اباد ہائی کورٹ پانچ جون کو مذکورہ مقدمے کی سماعت کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام اباد ہائی کورٹ
پڑھیں:
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو بڑا دھچکا
بھارت کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کی گروئن انجری کے سبب اولڈ ٹریفرڈ میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے موجود بھارتی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے جبکہ نتیش کمار ریڈی پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔
بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کو تیسرے پیسر کے لیے پرسد کرشنا اور انشول کمبوج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیسر انشول کمبوج کو ڈیبیو کرائے جانے کے قوی امکان ہے۔ تاہم، شاردل ٹھاکر کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے لارڈز ٹیسٹ میں فتح کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچز کی اس سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔