WE News:
2025-11-03@08:12:21 GMT

لونگ اور اس کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

لونگ اور اس کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

لونگ اور اس کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟

مخلتف اسٹڈیز سے پتا چلتا ہے کہ لونگ جسم میں موجود انزائم کو متحرک کرتے ہوئے نظام ہضم کو بھی بہتر بناتی ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

اس سے کینسر کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ لونگ جگر کو بیماری اور نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔

لونگ کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ مدافعتی نظام کو فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ لونگ منہ اور دانتوں کی بیماریوں کے علاج اور دانتوں اور مسوڑھوں کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

لونگوں کو قوت باہ کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ اسپرم کی حرکت اور گنتی کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ درد کو دور کرنے اور سر درد کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟

لونگ ڈائٹنگ کے دوران وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کچھ اسٹڈیز سے پتا چلتا ہے کہ لونگ کے عرق سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لونگ کی چائے پینے سے لعاب اور پیٹ کے تیزاب کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ دونوں ہاضمے کے لیے ضروری ہیں۔ لونگ کی چائے آنتوں کی حرکت کو تیز کرنے اور قبض اور آنتوں کی سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

لونگ کے تیل کے کمالات

لونگ کا تیل بھی مختلف شکایات کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات کی وجہ سے مہاسوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جھریوں اور جلد کے داغو کم کرنے کے لیے بھی یہ بہت سی کاسمیٹکس میں ملایا جاتا ہے۔

دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا علاج کے لیے لونگ کا تیل ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش اور دانتوں کی بہت سی ادویات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

لونگ کا تیل اضطراب اور تناؤ کے احساسات کو کم کر سکتا ہے اور دماغ کو متحرک کرنے، ارتکاز بڑھانے اور سستی، تھکاوٹ اور بے خوابی کے احساسات کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ڈپریشن اور پریشانی کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں

اسے سانس کے مسائل جیسے ناک بند ہونا، کھانسی، برونکائٹس اور گلے کی سوزش کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لونگ چبانے سے گلے کی خراش کے درد کو کم کر کے آرام ملتا ہے۔

لونگ کا تیل جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل ہے اس لیے اسے متبادل ادویات میں جلد کی بہت سی حالتوں جیسے زخموں، جلنے، خراشوں، دانے، کیڑوں کے کاٹنے اور بیکٹیریل یا فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لونگ لونگ اور صحت لونگ سے علاج لونگ کا تیل لونگ کے کمالات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لونگ لونگ اور صحت لونگ سے علاج لونگ کا تیل لونگ کے کمالات استعمال کیا جا کیا جا سکتا ہے علاج کے لیے لونگ کا تیل کے علاج کے سکتی ہے لونگ کے ہے اور

پڑھیں:

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔

یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔

بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد:سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ جگر کی 1000 پیوندکاریاں کر کے دنیا کے صف اول کے اسپتالوں میں شامل
  • پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
  • خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز