قبائلی اضلاع میں شرحِ تعلیم تشویشناک حد تک کم ہے، اسلامی جمعیت طلبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے نوجوانوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں پوشیدہ ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے عوامی نمائندگان کی توجہ صرف کرپشن اور اقربا پروری پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے نوجوانوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں پوشیدہ ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے عوامی نمائندگان کی توجہ صرف کرپشن اور اقربا پروری پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ پشاور ڈویژن کے ناظم ہشام ساجد، ضلع خیبر کے ناظم روح اللہ اور دیگر بھی تھے۔ اسفندیار عزت نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں شرحِ تعلیم تشویشناک حد تک کم ہے، اور بڑی تعداد میں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے علاقائی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع خیبر کے نوجوانوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ضلع خیبر کو پشاور یونیورسٹی کے بجائے فاٹا یونیورسٹی سے منسلک کر دیا گیا ہے، جہاں تعلیمی معیار اور سہولیات کا شدید فقدان ہے، انضمام سے قبل ضلع خیبر کے طلبہ کو پشاور یونیورسٹی جیسی معیاری درسگاہ سے وابستگی حاصل تھی، مگر اب ان کے تعلیمی مستقبل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام اب بھی پرانے روایتی سانچے میں جکڑا ہوا ہے، جس میں کسی قسم کی جدت یا اصلاحات دیکھنے میں نہیں آتیں۔ اگر عوامی نمائندگان واقعی اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل چاہتے ہیں تو انہیں تعلیم کے میدان میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ جو لوگ تبدیلی کے دعوے کے ساتھ ووٹ لے کر آئے، اگر وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم جھوٹے وعدوں کا سلسلہ بند کریں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا باڑہ کا دورہ، تعلیمی شعور اجاگر کرنے اور عوامی نمائندوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ امن و امان کے قیام اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے، اور مختلف مواقع پر امن ریلیوں کا انعقاد بھی کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ اسفندیار عزت انہوں نے کے ناظم
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔